ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی: دلت کے علاقوں میں غیر قانونی شراب پر پابندی لگائی جائیگی :منجولکشیا

چنتامنی: دلت کے علاقوں میں غیر قانونی شراب پر پابندی لگائی جائیگی :منجولکشیا

Thu, 23 Feb 2017 13:18:23    S.O. News Service

چنتامنی:23 /فروری(محمد اسلم؍ ایس او نیوز)حلقہ کے مختلف دلت طبقہ زندگی بسر کرنے والے علاقوں میں غیر قانونی شراب فروخت کرنے والوں پر سختی کے ساتھ قانونی کارروائی کی جائیگی دلت علاقوں میں غیر قانونی شراب فروخت پر پابندی لگانے کے لئے دلت طبقہ کو محکمہ ایکسائز کا ساتھ دینا ہوگا اُسی وقت غیر قانونی شراب پر پابندی لگانے میں محکمہ ایکسائز کامیاب ہوگی یہ بات محکمہ ایکسائز ڈپارنمٹ کی ڈی وائی ایس پی منجولکشیا نے کہی ۔

آج شہر کے واقع منسپالٹی دفتر تعلقہ انتظامیہ ،محکمہ پولیس ،تعلقہ پنچایت کے زیر اہتمام بعنوان دلتوں کے مسائل اور ان کا حل پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے اکثر دکانوں میں غیر قانونی شراب فروخت کی اطلاع محکمہ ایکسائزڈپارنمٹ کو مل رہی ہے عنقریب  دیہی علاقوں میں غیر قانونی شراب پر پابندی لگانے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائیگی اور غیر قانونی شراب فروخت کرنے والوں کو ہر گیز بخشاء نہیں جائے گا ۔

اس موقع پر ڈی وائی ایس پی کرشنامورتی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلقہ میں محکمہ پولیس کی کمی ہے اس کمی کو بہت ہی جلد پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور چنتامنی ٹاون میں ٹرافک پولیس تھانہ قائم کرنے کے لئے حکومت کو مکتوب بھیجا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی عام آدمی کو غنڈوں کی فہرست میں داخل کردینا اُتنا آسان مرحلہ نہیں ہے قانون کسی بھی افسر کو اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ اپنی مرضی سے کسی فرد کو  غنڈوں کی لسٹ میں داخل کردے اس معاملے میں کئی مراحل سے گزر نا پڑتا ہے کسی فرد کے نام کے اندراج پر پولیس پر اعلیٰ افسران بھی تحقیق کرتے ہیں اور اس فرد کے بارے میں جانکاری حاصل کی جاتی ہے بے قصور پر کسی طرح الزام عائد کردینے کا اختیار کسی افسر کو حاصل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے شہر اور گاؤں کے مسائل کو سلجھانا ہی سب سے بڑی خدمتِ انسانی ہے اس سے بڑھ کرکوئی انسانی خدمت نہیں ہے عوام کو چاہئے کہ وہ پولیس کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھیں عنقریب عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر گاؤں میں محکمہ پولیس کے طرف سے بیداری پروگرامس منعقد کئے جائینگے۔

اس موقع پر نرسمہ اپا ،دیوراج ،پی ۔وی۔وینکٹ رونپا ،بی۔ایس۔جناردھن،تحصیلدار گنگپا ٹاون پولیس تھانہ کے سرکل انسپکٹر ہنومنتپا بی ای او محمد خلیل سمیت کئی محکمہ جات کے افسران وغیرہ موجود رہے۔


Share: